بیجنگ: پاکستان کے دیرینہ دوست چین نے امریکی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کے دوران اس مشکل گھڑی میں اپنے دوست ملک کیساتھ ہیں اور ہر ممکن مدد کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی تھی جس میں اہم امور پر بات چیت کی گئی تھی۔
امریکی وزیر خارجہ کا اس دوران پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے کہنا تھا کہ پاکستان سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر چین سے قرضوں کی ادائیگی میں نرمی پر بات کرے تاکہ پاکستان میں حالات میں بہتری آسکے۔
تاہم چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کا قرض معاف کرنے یا فی الحال قسطیں معطل کرنے کے سوال کے جواب پر کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان نتیجہ خیز اقتصادی اور مالی تعاون رہا ہے اور عوام اچھی طرح جانتے ہیں۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جہاں تک سیلاب زدگان کا تعلق ہے تو چین پاکستان کیساتھ کٹھن وقت میں پوری طرح کھڑا ہے اور سیلاب زدگان کے لیے 56 ملین ڈالر کی امداد کرچکا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کا سیلاب سے متاثرہ ضلع دادو کا دورہ
امریکا پر تنقید کرتے ہوئے ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان کے معاملے میں تنقید کرنے کے بجائے امریکا پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے حقیقی اور سود مند امداد کرے۔تاکہ حالات میں مزید بہتری آسکے۔