بیگم صفدر اعوان، بشیر میمن کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلا رہی ہیں، فیاض الحسن چوہان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیگم صفدر اعوان، بشیر میمن کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلا رہی ہیں، فیاض الحسن چوہان
بیگم صفدر اعوان، بشیر میمن کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلا رہی ہیں، فیاض الحسن چوہان

لاہور: وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کھوکھلے دعوؤں، بے بنیاد الزامات اور حکومت مخالف کسی بھی موقع پر بغیر تحقیق جھپٹنے والی بیگم صفدر اعوان کو ایک دفعہ پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس بار بیگم صفدر اعوان سابق ڈی جی ایف آئی اے کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلا رہی ہیں لیکن ہر دفعہ کی طرح اس بار بھی انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان میں بلا امتیاز یکساں نظام قانون کی ترویج کے لیے کوشاں ہیں اور یہی بات بیگم صفدر اعوان سمیت تمام پی ڈی ایم جماعتوں کو نامنظور ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین کیس میں بھی وزیراعظم عمران خان نے بلا تفریق کاروائی کا عندیہ دیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نئے پاکستان میں تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے۔کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومت نے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے، سراج الحق

Related Posts