“بیوٹی اینڈ دی بَلا”: اسلامی ثقافت سے ہم آہنگ کلاسیکی کہانی پر مشتمل برطانوی ڈراما

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بین الاقوامی انسانی امداد کی تنظیم پینی اپیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال برطانیہ میں ثقافتی رنگوں سے بھرپور ڈراما پیش کرے گی جو اسلامی اور جنوبی ایشیائی کہانی پر مبنی ہے۔

برطانیہ میں قائم تنظیم نے اس سلسلے میں جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’بیوٹی اینڈ دا بلا‘ کے عنوان سے ڈزنی کے کلاسک ’بیوٹی اینڈ دا بیسٹ‘ کو ایک منفرد انداز سے اسلامی میوزک اور کامیڈی شامل کر کے پیش کیا جائے گا۔

بیان کے مطابق اس خوبصورت کہانی میں ایشیائی اور اسلامی حوالے شامل کر کے مختلف رنگ و نسل کی آڈینس کے لیے پیش کیا جائےگا۔

پروین شاکر کا 71واں یومِ پیدائش، خوشبو کی شاعرہ کا اچانک انتقال کیسے ہوا؟

اس کہانی کے ذریعے نوجوان لڑکی عائشہ کو آڈینس کے سامنے متعارف کرایا جائے گا۔ اس ڈرامے کا سیٹ ایک دیہاتی پس منظر میں ہے تاہم اس کو جدید معاشرے سے ہم آہنگ کیا گیا، جہاں روایات کو ساتھ لے کر مل کر رہنا ہے۔

پینی اپیل نے کہا ہے کہ یہ دل کو چھو لینے والی کہانی مسلم دنیا کی ثقافتی باریکیوں کو خوبصورتی کے ساتھ مربوط کرتی ہے، جس سے روایات اور ترقی کا ایک قسم کا امتزاج پیدا ہوتا ہے۔

کہانی ایک نوجوان شہزادے بلا کے گرد گھومتی ہے جو لالچ کا شکار ہو کر ایک شیطانی جادوگر کے چنگل میں پھنس کر ایک خوفناک مخلوق میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

شیطانی چکر سے نکلنے اور اپنی انسانی شکل کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے بلا محبت اور مہربانی کے حقیقی معنی کو سیکھنے کی جستجو کا آغاز کرتا ہے۔

اس دوران عائشہ ہمت کے ساتھ اس کے جادوئی قلعے میں داخل ہوتی ہے۔ عائشہ کو معلوم ہو جاتا ہے کہ بظاہر خوفناک نظر آنے والے اس شخص کے پیچھے دراصل ایک خوبصورت انسان ہے۔

اس شو کے آرگنائزر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کہانی کا مرکزی کردار گلاسگو سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت اداکارہ ایمان اختر ادا کر رہی ہیں۔

رواں سال اس کہانی کو پاکستانی نژاد اداکار اور لکھاری عبداللہ افضل پیش کر رہے ہیں۔ وہ اس سے قبل بی بی سی کے ’سٹیزن خان‘ اور ڈزنی کے مشہور کردار سنڈریلا کو ’سنڈر عالیہ‘ کے طور پر پیش کر چکے ہیں۔

پینی اپیل نے کہا ہے کہ ’بیوٹی اینڈ دا بلا‘ صرف ایک تفریحی شو نہیں بلکہ یہ دنیا پر ایک مثبت اثرات مرتب کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ڈراما ہے۔

 

Related Posts