ریاض: کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول 2021 میں شرکت کرنے والوں کو پاکستانی اونٹوں کا رقص خوب بھا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں چھٹی بار منعقد ہونے والے اونٹ میلے میں پاکستانی اونٹوں کے رقص نے عربیوں کے دل موہ لیے۔
میلے کے انچارج مشعل المزینی کا اونٹ میلے سے متعلق میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ اس پروگرام میں تقریبا 3ہزار سیاحوں نے شرکت کی ہے۔
مشعل المزینی کا مزید کہنا تھا کہ اس پروگرام میں پاکستانی اونٹوں کے رقص کے متعدد مقاصد ہیں، یہاں آنے والے سیاحوں اور شائقین کو معلومات فراہم کی جا رہی ہیں کہ پاکستان میں اونٹوں سے کس طرح کا کام لیا جاتا ہے۔
میلے میں آنے والے شائقین پاکستانی اونٹوں کا خوبصورت رقص دیکھ کر خوب محظوظ ہوئے ہیں۔میلے میں آنے والے شرکا کو پاکستان میں اونٹوں پر سواری کے طریقوں اور بچوں کی سواری کے لیے مخصوص اونٹوں کی نسل کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔
مزید پڑھیں: کورونا کاخوف، حکام نے امریکیوں کو نئے سال کی آمد پر تقریبات سے روک دیا