اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے اربوں کا نقصان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی،سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی،سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصانپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی،سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک روزہ تیزی کے بعد منگل کو مندی کی زد میں آ گئی،کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 45300پوائنٹس سے کم ہو کر45ہزار پوائنٹس پر آگیا۔

مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے38ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ 57.39فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق سعودی عرب کے پاکستان سے 420کروڑ ڈالر کے دو معاہدے ہونے کی خبروں پر سرمایہ کاروں نے بینکنگ،توانائی اور ٹیلی کام سیکٹرز بھی خریداری کی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 45400،45500،45600اور45700پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای 100انڈیکس میں 257.67پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس45330.05پوائنٹس سے کم ہو کر45072.38پوائنٹس ہو گیا۔

اسی طرح120.87پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس17550.49پوائنٹس سے کم ہو کر17429.62پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30984.06پوائنٹس سے گھٹ کر 30831.91پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 38ارب9کروڑ65لاکھ60ہزار634روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ77کھرب58ارب51کروڑ3لاکھ5ہزار459روپے سے گھٹ کر 77کھرب20ارب41کروڑ37لاکھ 44ہزار825روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 34ارب روپے مالیت کے41کروڑ14لاکھ65ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 10ارب روپے مالیت کے 26کروڑ82لاکھ38ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: صنعتی وپیداواری سرگرمیوں کافروغ اولین ترجیح ہے، ناصر حسین شاہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر 345کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے125کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،198میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Posts