اسٹاک ایکسچینج میں مندی ،400پوائنٹس کی کمی، 76ارب ڈوب گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bears dominate trading as PSX sheds 426 points

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے انڈیکس 400پوائنٹس کی کمی سے 43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر 42900 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا ۔

مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے76 ارب روپے ڈوب گئے جس کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم 79 کھرب روپے سے کم ہو کر 78کھرب روپے رہ گیا جبکہ 70فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں نے ٹیلی کام ،فوڈذ ،پیٹرولیم اور اسٹیل سیکٹرز میں خریداری کو ترجیح دی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 43478 پوائنٹس کو چھو گیا تاہم منافع خوری کی خاطر فروخت کے دباؤ کے نتیجے میں مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو ئی ۔

انڈیکس 43300،43200،43100اور4300پوائنٹس کی 4بالائی حد سے نیچے آگیا جسکی وجہ سے مارکیٹ پر مندی کے بادل چھا گئے اور کاروباری کے اختتام پر مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں426.82پوا ئنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 43333.76پوائنٹس سے گھٹ کر 42906.94پوائنٹس پر آگیا ۔

مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے76ارب41کروڑ66لاکھ49ہزار276روپے ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم79کھرب 63ارب 41کروڑ57لاکھ 73ہزار190روپے سے کم ہو کر 78 کھرب 86 ارب 99کروڑ 91لاکھ 23 ہزار 914 روپے رہ گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 22کروڑ روپے مالیت کے 56 کروڑ 18 لاکھ 55ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 22 کروڑ روپے مالیت کے 51 کروڑ64 لاکھ 65ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 411 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 103 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،289 میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 7 کروڑ7لاکھ ،انویسٹ بینک 3 کروڑ 8لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2 کروڑ36 لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 2 کروڑ23 لاکھ اور پاک ریفائنری 2 کروڑ6 لاکھ حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے جیلٹ پاکستان کے بھاؤ میں 36.55روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکی قیمت بڑھ کر 523.96روپے ہو گئی اسی طرح 15.58روپے کے اضافے سے شیل پاکستان کے حصص کی قیمت بڑھ کر 266.46روپے پر جا پہنچی ۔

رفحان میظ کے بھاؤ میں 298.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر 9002.00 روپے اور 48.99روپے کی کمی سیسروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت کم ہو کر 875.88 روپے پر آ گئی ۔

Related Posts