اسٹاک مارکیٹ میں 391.58 پوائنٹس کی مندی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 391.58 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 391.58 پوائنٹس کی مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج کاروباری روز کے دوران مندی کی صورتحال دیکھنے کو ملی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 0.94 فیصد گر گیا کیونکہ سیاسی درجہ حرارت دن بھر بلند رہا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ایک اور آپریشن کی اطلاعات کے دوران کاروباری سرگرمیاں ماند پڑگئیں، سرمایہ کار اپنی ہولڈنگز کی حفاظت کے لیے زیادہ تر سائیڈ لائن پر رہے۔

کاروباری کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 391.58 پوائنٹس یا 0.94 فیصد گر کر 41,442.08 پر بند ہوا۔

آٹوموبائل، سیمنٹ، فرٹیلائزر، کیمیکل، بینکنگ اور تیل سمیت تمام انڈیکس ہیوی سیکٹرز کا دن خسارے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس کو سرخ رنگ میں پینٹ کرنے والے سیکٹر میں بینکنگ (128.13 پوائنٹس)، ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن (92.86 پوائنٹس) اور فرٹیلائزر (56.13 پوائنٹس) شامل ہیں۔

آل شیئر انڈیکس کا حجم بدھ کے روز 125.5 ملین سے کم ہو کر 101.3 ملین پر آ گیا، جبکہ گزشتہ سیشن میں 3.5 بلین روپے کے مقابلے میں ٹریڈ ہونے والے حصص کی مالیت 3 ارب روپے تک گر گئی۔

مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

جمعرات کو 306 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 82 میں اضافہ، 205 میں کمی اور 19 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Related Posts