شہزادی ڈیانا کی ناکام شادی کا راز فاش کرنیوالے انٹرویو کی تحقیقات کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

BBC announces probe into 1995 Diana interview

لندن :بی بی سی نے 1995 میں شہزادی ڈیانا کے انٹرویو کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے جس میں انہوں نے شہزادہ چارلس کے ساتھ ناکام شادی کے رازوں سے پردہ اٹھایا تھا۔

آنجہانی شہزادی کے بھائی چارلس اسپینسر نے الزام لگایا ہے کہ رپورٹر نے میری بہن کو انٹرویو کیلئے راضی کرنے کے لئے جعلی دستاویزات دکھائی تھیں ،نومبر 1995 کو نشر ہونیوالا یہ انٹرویو ریکارڈ 22اعشاریہ 8 ملین افراد نے دیکھاتھا۔

بی بی سی نے تحقیقات کی سربراہی کے لئے سپریم کورٹ کے سابق جج جان ڈیسن کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

اپنے اس انٹرویو میں شہزادی ڈیانا نے چارلس اور کمیلا پارکر کے تعلقات کا راز بھی فارش کیا تھا اور انہوں نے شہزادہ چارلس کو بے وفا قرار دیتے ہوئے ناکام شادی کا ذمہ دار قرار دیا تھا ۔

ڈیانا اور چارلس کی باقاعدہ طور پر 1996 میں طلاق ہوگئی اوراگلے سال پیرس میں ایک کار حادثے میں اس کی موت ہوگئی۔

مزید پڑھیں: شاندار تعلیمی خدمات پر کراچی کی ایک سڑک سسٹر برکمینزکونوے کے نام سے منسوب

نشریاتی ادارے بی بی سی کا کہنا ہے کہ رپورٹر کی خلاف مکمل تحقیقات کی جائیگی اور حقائق کو منظر عام پر لاجائیگا۔

Related Posts