جوڑی راجگان کے رہائشی بشیر احمد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں،تحفظ کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جوڑی راجگان کے رہائشی بشیر احمد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں،تحفظ کی اپیل
جوڑی راجگان کے رہائشی بشیر احمد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں،تحفظ کی اپیل

اسلام آباد: اسلام آباد جوڑی راجگان کے رہائشی بشیر احمد داد رسی کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے، بشیر احمد کے مطابق میری زندگی کو خطرہ ہے، گزشتہ روز شام 5بجے میں پٹواری کے دفتر میں موجود تھا،جوڑی راجگان کے ڈان راجہ جان نے ڈرایا دھمکایا اور کہا میں تمہیں جان سے مار دوں گا، تم مجھے جانتے نہیں ہو کہ میں کون ہوں۔

راجہ جان نے مجھے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میرے ہاتھ بہت لمبے ہیں، میں تم پر جھوٹی ایف آئی آر کروا کر حوالات میں بند کروا دوں گا کیونکہ تم نے میرے خلاف کمشنر اسلام آباد کو غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کی درخواست دی تھی۔

بشیر احمدنے کہا کہ مجھے اورمیرے بچوں کو راجہ جان اوراس کے بھانجے راجہ ظہیر سے جان کا سخت خطرہ ہے، انہوں نے پولیس سے تحفظ کا مطالبہ کیا،ا نہوں نے کہاکہ میں پاکستانی شہری ہوں اورتحفظ میرا بنیادی حق ہے، راجہ جان نے مجھے پٹواری کے دفتر میں ہراساں کیا اور رکن زمان اور راجہ محمد نثار اور میرے گاؤں کے منشی موجود تھے جن کی موجودگی میں مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

انہوں نے کہاکہ راجہ جان ریلوے کی گاڑیوں سے ڈیزل چوری کرواتا تھا، فیکٹو سیمنٹ کی فیکٹری سے بھتہ وصولی کیلئے ان کیخلاف اپنے ڈیرے پر موجود اشتہاریوں کی مدد سے بھتہ وصول کرنے کی کوشش کی گئی اور لوڈ گاڑیوں پر جو زیادہ وزن ہوتا تھا وہ مال ضبط کر لیتے ہیں۔

اس نے چور راستے سے گاڑیوں کے ڈرائیور اورمالکان سے مل کر علاقہ جوڑی راجگان کی حدود سے کچا راستہ بنا کر تھانہ ترنول سے ملی بھگت کرکے اپنا حصہ بطور بھتہ وصول کیاہے، اسلام آباد میں خانپور ڈیم منصوبے کے ساتھ سروس روڈ کو نقصان پہنچاتے ہوئے ریت کے ٹھیئے لگائے ہیں۔

ان ٹھیوں کی آڑھ میں علاقے میں موجود افغانی جن کو اس کی آشیرباد حاصل ہے، منشیات کا بڑے پیمانے پر دھندہ کرتے ہیں، پولیس نے تاحال اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کی جبکہ پولیس کو متعدد بار درخواستیں دی جاچکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس بھی مبینہ طور پر اس دھندے میں برابر کی شریک ہے، بشیر احمدنے کہاکہ میں پھر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ مجھے جانی تحفظ فراہم کیاجائے، اگر مجھے یا میرے خاندان کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار راجہ جان اور اس کے دیگر ساتھی ہوں گے۔

Related Posts