ایف بی انڈسٹریل ایئریا پولیس کی کارروائی، 2منشیات فروش ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف بی انڈسٹریل ایئریا پولیس کی کارروائی، 2منشیات فروش ملزمان گرفتار
ایف بی انڈسٹریل ایئریا پولیس کی کارروائی، 2منشیات فروش ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ایف بی انڈسٹریل ایئر یا پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد مقدار میں چرس، موبائل فونز اور نقد رقم برآمدکرلی گئی ہے،گرفتار ملزمان کی شناخت فاروق عرف منا ولد عبدالرحمٰن اور شکیل عرف شفقت عرف صفدر ولد کریم بخش کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم فاروق عرف منا پہلے بھی منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ پولیس نے لیاری ندی کے کنارے قائم کچی آبادی زمرد کالونی ایف بی ایریا بلاک 22 میں کی جانے والی کاروائی کے دوران ایک مشتبہ موٹر سائیکل بھی قبضے میں لی ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا تھانے پر امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: تھانہ شالیمار پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی گینگ کے 3 ملزمان گرفتار

Related Posts