کراچی: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے کہا ہے کہ یوٹیوب جیسے پلیٹ فارم پر پابندی مسئلے کا حل نہیں ہے۔
تانیہ ایدروس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ تین سال جب پاکستان میں یوٹیوب پر پابندی عائد تھی تو اس نے ہمارے تخلیقی نظام کو پس پشت ڈال دیا جو ابھی دوبارہ پھل پھولنا شروع ہوگیا ہے۔
یوٹیوب جیسے پلیٹ فارم پر پابندی لگانا کوئی حل نہیں ہے، یوٹیو ب کی وجہ سے ہزاروں افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
تانیہ ایدروس نے مزید لکھا کہ ہماری توجہ پالیسی اور بات چیت کے ذریعہ مواد کی بہتر ی کو یقینی بنانے پر مرکوز رکھنی چاہئے۔ یوٹیوب پرپابندی لگانے جیسے اقدامات سے کسی کوفائدہ نہیں ہو گا لیکن پاکستان کو ڈیجیٹل ترقی میں مشکلات پیش آئینگی۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ نے قابلِ اعتراض مواد کا نوٹس لے لیا، یوٹیوب پر پابندی عائد ہونے کا خدشہ