نوازشریف، مریم نوازاور ایاز صادق کیخلاف راولپنڈی میں بھی بینرز لگ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Banners displayed against nawaz sharif, maryam nawaz and Ayaz Sadiq in rawalpindi

راولپنڈی :لاہور کے بعد راولپنڈی میں بھی مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف،ان کی صاحبزادی مریم نوازاورمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ایاز صادق کے خلاف ان کی تصاویر پر مبنی بینر آویزاں کر دیئے گئے ۔

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،واساکمپلیکس اور پولیس ریسکیو15کی بیرونی دیوار کے مرکزی داخلی دروازے پر نامعلوم افراد کی جانب سے لگائے گئے بینر پر میاں نواز شریف،ان کی صاحبزادی مریم نوازاورمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ایاز صادق کی تصاویر کے گلے میں پھانسی کا پھندا دکھایا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:پیپلز پارٹی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر ڈٹ گئی، گلگت بلتستان میں مظاہرے

بینرز پرغدار کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے کے الفاظ تحریر ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جس جگہ بینر آویزاں کئے گئے ہیں ان کے اندر آر ڈی اے اور واسا کمپلیکس، پولیس ریسکیو15، پی ایچ اے اور ترک کمپنی البائراک کے دفاتر کے علاوہ راولپنڈی پریس کلب بھی واقع ہے۔

Related Posts