پاکستان میں پابندی کی شکار فلم ’جاوید اقبال‘ ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کیلئے منتخب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں پابندی کی شکار فلم ’جاوید اقبال‘ ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
پاکستان میں پابندی کی شکار فلم ’جاوید اقبال‘ ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کیلئے منتخب

پاکستان میں پابندی کا شکار یاسر حسین اور عائشہ عمر کی فلم ’جاوید اقبال‘ ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں پریمیئر کے لئے منتخب کرلی گئی۔

ابوعلیحہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا ورلڈ پریمیئر مئی میں یوکے فلم فیسٹیول میں ہوا تھا۔ فلم میں مرکزی کردار یاسر حسین اور عائشہ عمر نے ادا کیے ہیں۔

11 واں فلم فیسٹیول یکم نومبر سے واشنگٹن ڈی سی میں شروع ہوگا جو کہ 8 نومبر تک جاری رہے گا۔

فلم کے ڈائریکٹر ابوعلیحہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جاوید اقبال نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا اور واشنگٹن میں ہونے والے ڈی سی ساوتھ ایشین فلم فیسٹیول کیلئے منتخب ہوگئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

واضح رہے کہ فلم’جاوید اقبال‘ کو پاکستان میں ریلیز کیلئے سینسر بورڈ سے ابھی اجازت نہیں ملی ہے۔

فلم کی کہانی پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے بدنام سیریل کلر ’جاوید اقبال مغل‘ کے جرائم اور ان کے قانونی ٹرائل کے گرد گھومتی ہے۔ جاوید اقبال مغل‘ 100 بچوں کے قتل اور ان کے ’ریپ‘ کا مجرم تھا۔

1999 میں جاوید اقبال نے پولیس کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے 100 بچوں کے قتل کا اعتراف کیا تھا جن کی عمریں 6 سے 16 سال کے درمیان تھیں، اس نے ساتھ میں یہ بھی اعتراف کیا تھا کہ اس نے زیادہ تر بچوں بچوں کو گلا گھونٹ کر مارا اور ان کے جسم کے کئی ٹکڑے بھی کیے۔

جاوید اقبال مغل نے 2001 اکتوبر میں لاہور کی جیل میں خودکشی کرلی تھی۔

Related Posts