اسلام آباد: پاکستان بھر کے بینک آج زکوٰۃ کٹوتی کیلئے بند رہیں گے، اس دوران عوام بینکوں کے ذریعے رقوم کی ترسیل اور چیک کیش کرانے سمیت دیگر لین دین نہیں کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زکوٰۃ کٹوتی کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا جس کے تحت کوئی بینک عوامی لین دین نہیں کرے گا۔ ملک بھر کے بینک عوام کو سہولیات مہیا نہ کرتے ہوئے زکوٰۃ کٹوتی پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے۔
رمضان کی آمد،پھل، دالیں، بیسن، چنے اور مصالحے مزید مہنگے، شہری پریشان