اسلام آباد: ڈائریکیٹر ایف آئی اے وقار احمد چوہان کی ہدایت پر کمرشل بینکنگ سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی کرنسی کے کاروبار میں ملوث دو منی چینجرز کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار احمد چوہان کو اطلاع ملی تھی کہ راولپنڈی کے ایک نجی پلازہ میں کچھ لوگ غیرقانونی طور پر غیر ملکی کرنسی کا کاروبار کررہے ہیں جس پر ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بینکنگ سرکل کو ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔
بینکنگ سرکل کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے پاکستانی تقریبا 9100000 روپے مالیت کے برابر کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی، جس میں امریکی ڈالر 7100، سعودی ریال 154540، درہم 39230، کینڈین ڈالر 170، جاپانی ین 12000، چائنی ین 1241، افغانی روپیہ 11500، قطری ریال 110، بر آمد ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : کسٹمز حکام کی ایئرپورٹ پر کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی کوکین برآمد، 2 مسافر گرفتار