کراچی کے پوش علاقے نارتھ ناظم آباد میں ڈاکوؤں نے نجی بینک سے 20 لاکھ روپے لوٹے اور فرار ہوگئے۔ مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر بینک عملے کو یرغمال بنا لیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں مسلح ملزمان نے سکیورٹی گارڈ اور 2 بینک ملازمین کو زخمی کردیا۔ ڈاکو نجی بینک سے 20 لاکھ روپے لوٹ کر بھاگ نکلے۔
کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی اہم کارکن گرفتار
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ دوسری جانب ڈیفنس میں چائے کے ہوٹل پر بھی شہریوں کو اسلحہ دکھا کر لوٹ لیا گیا۔
ڈیفنس کے علاقے نشاط کمرشل میں چائے کے ہوٹل پر بیٹھے شہری لٹ گئے۔ چھ مسلح ملزمان نے شہریوں کے علاوہ فیملیز کو بھی لوٹ لیا۔ ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گزری پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کاروائی کے دوران تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی اہم کارکن کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزم شیردراز عرف شیر خان ملک میں مختلف بڑی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا جسے 2 روز قبل گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے ایف سی اور آرمی پر بھی حملے کیے۔