ویمن ایشیا کپ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 71 رنز کا ہدف دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویمن ایشیا کپ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 71 رنز کا ہدف دے دیا
ویمن ایشیا کپ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 71 رنز کا ہدف دے دیا

سلہٹ: ویمن ایشیا کپ میں ٹی 20 میچز کا سلسلہ جاری ہے، بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 71 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم ویمن ایشیا کپ کے پہلے میچ میں فتحیابی کے بعد دوسرے میچ میں بھی جیت کیلئے پر عزم ہے۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹس کے نقصان پر 70 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی ٹیم سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے کرائسٹ چرچ روانہ

قومی ویمن ٹیم کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بنگلہ دیشی بیٹرز ٹک نہ سکیں۔ وکٹ کیپر شمیمہ سلطانہ 1، فرغانہ حق 1 جبکہ کپتان نگار سلطانہ 30 گیندوں پر 17 رنز کی سست اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئیں۔

رومانہ احمد نے 1، لتا منڈل نے 12، سوبھانہ مستری 2، ریتو مونی 4 اور ناہیدہ اختر بھی 4 ہی رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں۔ پاکستانی ٹیم کی ڈائنا بیگ اور ندا ڈار نے 2، 2 بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بنگلہ دیشی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی جب ان کی پہلی اور دوسری وکٹ 2 اور تیسری 3 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔ چوتھی وکٹ 27، پانچویں 42، چھٹی 48، ساتویں 58 جبکہ آٹھویں 64 کے اسکور پر گری۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کی جانب سے 71 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کردیا ہے۔ خواتین کھلاڑیوں نے 7 اوورز کے کھیل میں بغیر کسی نقصان کے 47 رنز اسکور کر لیے ہیں۔ پاکستان کو جیت کیلئے مزید 24رنز کی ضرورت ہے۔

 

Related Posts