ٹک ٹاک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، پشاور ہائیکورٹ نے پابندی ختم کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے زندگی کی حفاظت زیادہ اہم ہے۔سوشل میڈیا صارفین
ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے زندگی کی حفاظت زیادہ اہم ہے۔سوشل میڈیا صارفین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور ہائیکورٹ نے مختصر ویڈیوز کے پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ملک بھر میں عائد پابندی ختم کردی جس کے بعد پاکستانی ٹک ٹاکرز کی جانب سے ویڈیوز اپ لوڈنگن کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید نے غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کرنے کے متعلق درخواست کی سماعت کی جس کے دوران درخواست گزار کا وکیل اور ڈائریکٹر جنرل پی ٹی اے ہائیکورٹ کے روبرو پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے ڈی جی پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ پاکستان نے ٹک ٹاک کے خلاف کیا ایکشن لیا؟ پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ مخربِ اخلاق ویڈیو کے معاملے پر دوبارہ گفتگو ہوئی ہے۔

ڈی جی پی ٹی اے نے کہا کہ ٹک ٹاک نے پاکستان کیلئے خصوصی طور پر ایک فوکل پرسن کو مقرر کیا جو تمام تر مخربِ اخلاق اور انسانیت سوز ویڈیوز کے خلاف ایکشن لینے کیلئے اہم پیشرفت ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے کے پاس خود ایسا نظام ہونا چاہئے جو اچھے برے میں تمیز کرسکے۔ اگر پی ٹی اے ایکشن لینا شروع کردے تو لوگ اخلاق باختہ ویڈیوز کیوں اپ لوڈ کریں گے؟

مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت نے ٹک ٹاک پر عائد پابندی ختم کردی اور ڈی جی پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ ٹک ٹاک کھولیں تاہم مخربِ اخلاق ویڈیوز کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا گیا کہ مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے حالیہ دنوں میں 5 لاکھ ’قابل اعتراض‘ ویڈیوز کو ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پر نامناسب مواد اور اس کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس قیصر راشد خان کی سربراہی میں گزشتہ ماہ 23 مارچ کو ہوئی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی اے نے ٹک ٹاک سے 5 لاکھ مخربِ اخلاق ویڈیوز ہٹا دیں

Related Posts