بھارت میں ریلیز پر پابندی، ‘سردار جی 3’ کو کتنے نقصان کا سامنا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

اداکار اور گلوکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کو بھارت میں ریلیز نہ ہونے سے بڑے نقصان کا سامنا ہے۔

انڈین نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں، فلم کے پروڈیوسر، گنبیر سنگھ سدھو نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور بھارت میں ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے فلم کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں بات کی۔

بھارت کی فلم فیڈریشنز نے 22 اپریل 2025 کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی روشنی میں ملک میں فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہانیہ کو کاسٹ کرنے پر ملنے والے ردعمل پر بات کرتے ہوئے پروڈیوسر گنبیر نے انکشاف کیا کہ فلم کی شوٹنگ فروری میں برطانیہ میں کی گئی تھی، جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا ماحول نہیں تھا اور بھارتی حکومت یا کسی دوسرے ادارے کی طرف سے کوئی پابندی نہیں تھی۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ انہوں نے پہلگام حملے کے بعد فلم کو ہندوستان میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ وہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں چاہتے تھے۔

گنبیر نے ہانیہ اور ماہرہ خان کی جانب سے آپریشن سندور پر سوشل میڈیا پر کی گئی مذمت پر بھی ردعمل دیا اور کہا کہ ‘میرا ماننا ہے کہ اُنہیں ایسے بیانات نہیں دینے چاہیے تھے، اس سے زیادہ میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ وہ باتیں نہیں ہونی چاہیے تھیں، اور اُنہوں نے توہین آمیز کام کیا’۔

گنبیر نے بھارت میں ریلیز نہ ہونے کے بعد فلم کو ہونے والے نقصان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘میری پچھلی فلم ‘جٹ اینڈ جولیٹ’ 3 پچھلے سال آئی تھی جس میں مرکزی کردار دلجیت اور نیرو نے نبھائے تھے۔ ‘

انہوں نے بتایا کہ ‘جٹ اینڈ جولیٹ’ دنیا بھر کے باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کا بزنس کرنے والی پہلی پنجابی فلم تھی، اس کا 40 فیصد بزنس ہندوستان سے آیا اور 60 فیصد بیرون ملک ہونے والی نمائش سے ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘تو اگر ہم فرض کریں کہ 40 کروڑ بھارت سے اور 60 کروڑ بیرونِ ملک سے کمائے گئے، تو یہ واضح ہے کہ سردار جی3 کے لیے ہم نے 40 فیصد ریونیو کا نقصان اٹھایا ہے۔’

سردار جی 3 مقبول پنجابی فینٹیسی کامیڈی فرنچائز کی تیسری قسط ہے، جس میں دلجیت دوسانجھ ایک دلچسپ بھوت پکڑنے والے کردار میں ہیں۔ اس بار وہ برطانیہ میں ایک نئے مافوق الفطرت کیس کو سنبھالتے ہیں، جہاں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور نیرو باجوا بھی اُن کے ساتھ کاسٹ میں شامل ہیں۔

فلم 27 جون کو بین الاقوامی سطح پر ریلیز کی گئی، لیکن بھارت میں اسے ریلیز نہیں کیا گیا۔

Related Posts