کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh bans pillion riding in Karachi

کراچی :شہرقائدسمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی، امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے رات گئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

سندھ میں آج عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صوبے بھر میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظرمحکمہ داخلہ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی ہے۔

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آج ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام و مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31توپوں کی سلامی اور تمام صوبائی دارالحکومتوں میں  21،21 بندوقوں کی سلامی کے ساتھ ہوا۔ فجر کی نماز کے بعد مساجد میں امت مسلمہ کے اتحاد و ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

آج ملک بھر میں نبی آخرالزماں ﷺکی تعظیم کے لئے خصوصی کانفرنسوں ، تقاریب اور محفل میلاد کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

عید میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام ایک بین الاقوامی رحمت اللعالمین ﷺکانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

کانفرنس کا افتتاحی سیشن صدرڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت ہوگاجبکہ اختتامی سیشن کی صدارت وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں 4سالوں کے دوران سائبر کرائمز میں 12 گنا اضافہ

ممتاز مذہبی اسکالرز اور غیر ملکی مندوبین کانفرنس میں شریک ہوں گے اور حضور اکرم ﷺ کی زندگی اور تعلیمات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے۔

عید میلاد النبی ﷺکی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر حکومت نے کل سے ہفتہ عشق رسول منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts