عوام نے مری کا رخ کرلیا، داخلہ بند، ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی قطاریں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

punjab Police looting tourists in Murree

راولپنڈی: مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی کے باعث لوگ بڑی تعداد میں ٹول پلازے پر پھنس کر رہ گے ،مری میں ویرانی چھائی رہی ۔

عید الفطر کا دوسرا دن سیاحوں نے بڑی تعداد میں ملکہ کوہسار مری کا رخ کر لیا ،انتظامیہ کی جانب سے مری میں سیاحوں کے داخلے پر مکمل پابندی کی وجہ سے ٹول پلازہ سے سیاحوں کو واپس بھیجنے پر ٹریفک پولیس اور سیاحوں میں نوک جھونک کا سلسلہ جاری ہے ۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے باوجودعید کے دوسرے روز سیاحوں نے بڑی تعداد میں ملکہ کوہسار مری کارخ کرلیا ۔

سکیورٹی اداروں اور ٹریفک پولیس نے ٹول پلازہ سے سیاحوں کو مری کی طرف جانے سے روک دیا اورمقامی لوگوں کے علاوہ کسی کو داخل نہیں ہونے دیا جارہا ۔

17میل ٹول پلازہ پر سیاحوں کی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہیں ،انٹری پوائنٹ پر ٹریفک پولیس کی چیک پوسٹ بنا دی گئی ہیں ۔

ہوٹل مالکان اور تاجروں کی جانب سے حکومت سے اپیل کی جا رہی ہے کہ سیاحوں کو ایس او پیز کے تحت مری میں داخلے کی اجازت دی جائے ۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اپنی عوام کو بے روزگاری سے بچانے کیلئے جس طرح شاپنگ مال ،ہوائی جہاز اور ریلوے کو کھولا جارہا ہے ویسے مری کے سیاحتی مقامات کو بھی کھولا جائے۔

مزید پڑھیں: خطرہ برقرار، عوام کورونا وائرس کو غیر سنجیدہ نہ لیں، اجمل وزیر خان

مری کے دکانداروں اور ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ روزگار بحال نہ ہوا تو کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد کم اور بھوک سے لوگ زیادہ مریں گے ۔

Related Posts