سیکورٹی خدشات، بلوچستان حکومت کی پی ڈی ایم سے کوئٹہ جلسہ ملتوی کرنے کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیکورٹی خدشات، بلوچستان حکومت کی پی ڈی ایم سے کوئٹہ جلسہ ملتوی کرنے کی اپیل
سیکورٹی خدشات، بلوچستان حکومت کی پی ڈی ایم سے کوئٹہ جلسہ ملتوی کرنے کی اپیل

کوئٹہ:سیکورٹی خدشات کے باعث بلوچستان حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے 25 اکتوبر کوئٹہ کا جلسہ ملتوی کرنے کی اپیل کردی۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو کوئٹہ جلسہ میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے جسے بلوچستان حکومت نے سنجیدگی سے لیا ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو حملے کے انتباہ کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور سیکیورٹی خدشات پر ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے، سیکیورٹی الرٹ کے بعد پی ڈی ایم جلسہ ملتوی کردے، اپوزیشن سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد جلسہ کرے، حکومت ان سے تعاون کرے گی۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ امن و امان کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور پی ڈی ایم رہنماؤں کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کریں گے، ہم نے پی ڈی ایم جلسے کے لیے نہ رخنہ ڈالا اور نہ ہی ڈالیں گے، پر امن احتجاج اپوزیشن کا حق ہے۔مگر حالات کو دیکھتے ہوئے اپوزیشن کو فیصلہ لینا چاہئے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف 15 جنوری تک جیل میں ہونگے، شبلی فراز

Related Posts