کورونا کے باعث حکومت کا امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کا خوف، بلوچستان بورڈ نے انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کردئیے
کورونا کا خوف، بلوچستان بورڈ نے انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کردئیے

 کورونا کی روک تھام کیلئے انٹر بورڈ نےصوبائی حکومت کی ہدایت پر انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ سطح کے سالانہ امتحانات رواں ماہ 25 مئی سے شروع ہونا تھے۔ بورڈ نے امتحانات ملتوی کیے جانے سے متعلق باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا۔

بلوچستان بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تعلیمی امتحانات کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث ملتوی کیے گئے تاہم یہ واضح نہیں کہ امتحانات دوبارہ کس تاریخ سے شروع ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق بلوچستان بورڈ کا کہنا ہے کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ بلوچستان بورڈ نے یہ اقدام صوبے بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث اٹھایا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہم ملک بھر میں امتحانات کے التواء کا شکار طلباء کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رواں ماہ کے آغاز میں اپنے پیغام میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہم کسی بھی ایسے طالبِ علم کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے جس کا امتحان ملتوی کردیا گیا ہو۔

مزید پڑھیں: امتحانات کے التواء کا شکار طلباء سے ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔شفقت محمود

Related Posts