کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے 10 روز کی مسلسل جدوجہد کے بعد کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کورونا سے صحتیابی کا اعلان کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ میں نے خود کو 10 روز تک قرنطینہ کیا جس کے بعد کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا گیا۔
پیغام میں سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آگیا ہے۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میرے لیے دعائیں اور پیغامات ارسال کیے۔
بختاور بھٹو زرداری نے عوام سے اپیل کی کہ رمضان المبارک کے دوران اجتماعات سے گریز کریں اور افطار اور روزہ کھولنے کے دوران کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔اپنے عزیزواقارب کو وائرس سے بچائیں۔
Alhamdulillah after isolating for 10 days have retested and now covid negative (still no smell though!). Thank you all for your messages & prayers ???? please take extra care of your families this Ramzan by avoiding social gatherings/iftars & breaking your fast at home ????.
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) April 13, 2021
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوز رداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کورونا وائرس کا شکار ہوئیں اور اپنی صحتیابی کیلئے قوم سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ میں نے 2 اپریل کو کورونا کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے اور میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔
مزید پڑھیں: بختاور بھٹو زرداری بھی کورونا کا شکار، قوم سے دعاؤں کی اپیل کردی