اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکلا نے عمران خان، اسد قیصر، اسد عمر اور فیصل واوڈا کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جسے منظور کرلیا گیا۔
عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کردی۔
آرٹسٹک ملینرز ریپ کیس، نجی کمپنی کی ملازم خاتون مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل