عمران خان کے خلاف دہشتگردی کے 8مقدمات کی عبوری ضمانت میں توسیع

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

توشہ خانہ کیس: ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا
توشہ خانہ کیس: ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد: عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے 8 مقدمات کے تحت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی، عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت درج 8 مقدمات سے متعلق سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ وکلاء کے ذریعے جمع کرائی گئی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

صدرِ مملکت عارف علوی کو عہدے سے برطرف کرنیکی درخواست دائر 

عمران خان کی جانب سے وکلاء فیصل چوہدری، بیرسٹر گوہر اور شعیب شاہین ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان پیشی کیلئے تیار تھے، تاہم آج لاہور ہائیکورٹ میں بھی پیشی تھی جہاں 121 مقدمات پر مشتمل کیس کی سماعت ہورہی ہے۔

وکلاء نے استدعا کی کہ عمران خان کی ضمانت میں مئی کے پہلے ہفتے تک توسیع کی جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پہلے ہی غیر معمولی ریلیف دیا جارہا ہے۔ حتمی ریلیف انسدادِ دہشت گردی عدالت سے مل سکے گا۔ خود کو اور ہمیں شرمندہ مت کیجئے گا۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پر کہہ چکا ہوں کہ عمران خان 18اپریل کو حاضر نہیں ہوں گے، سکیورٹی انتظامات کے باوجود عمران خان پیشی کیلئے نہیں آئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں الگ الگ باتیں ہیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بلا شبہ ہائی کورٹ کی سکیورٹی فول پروف ہوگی، مگر سوال یہ ہے کہ کیا بطور سابق وزیر اعظم عمران خان کو سکیورٹی واپس کی گئی یا نہیں؟ بعد ازاں عدالت نے عبوری ضمانت میں 3مئی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش نہ ہونے کی صورت میں ضمانت منسوخی سے خبردار کردیا۔ 

Related Posts