اسلام آباد: پاک بھارت جنگ 1965ء میں پاکستان کی بری، ، بحری اور فضائی افواج نے دشمن کے دانت کھٹے کر دئیے اور 8 ستمبر کا دن اس حوالے سے یادگار رہے گا کہ طیارہ بردار جہاز نہ ہونے کے باوجود بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت کی تاریخ رقم کردی۔
آپریشن دوارکا میں پاک نیوی نے دشمن پر وہ ہیبت طاری کی کہ آج تک بھارت کو پاکستان پر بحری حملے کی جرأت نہ ہوسکی۔ پاکستان کے پاس صرف ایک ہی آبدوز تھی ۔آبدوز غازی نے تن تنہا بھارتی بیڑے کو بحیرۂ عرب کے پانیوں میں پیش قدمی سے مسلسل باز رکھا اور دشمن کو تابڑ توڑ حملوں سے حیران و پریشان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہرِ قائد میں 8 سے 10 محرم الحرام تک موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی
پاک بحریہ کی بھارت کے مقابلے میں سمندر میں حاصل کی گئی یہ پہلی اہم ترین کامیابی ہے جسے آج تک دُنیا یاد کرتی ہے اور آج اسی حوالے سے پوری قوم پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ یومِ بحریہ کے حوالے سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ 8 ستمبر ہماری بحری تاریخ کا وہ سنہری باب ہے جب ہم نے دوارکا میں داخل ہو کر بھارتی ریڈار اسٹیشن کو تباہ کیا۔
ایڈمرل ظفر عباسی نے کہا کہ یومِ بحریہ نیوی کے جوانوں کے غیر معمولی حوصلے، بہادری اور عزم و ہمت کی یاد دلاتا ہے۔نیوی کی تاریخ میں 8 ستمبر کا واقعہ آپریشن سومنات کہلاتا ہے۔ آپریشن سومنات جس بہادری اور جرأت سے انجام دیا گیا، وہ اپنی مثال آپ ہے۔
مزید پڑھیں: یومِ بحریہ 8 ستمبر ہماری بحری تاریخ کا سنہری باب ہے جب ہم نے بھارتی ریڈار اسٹیشن تباہ کیا۔نیول آرمی چیف