فرانسیسی شائقین کیلئے بُری خبر، میگا ایونٹ سے قبل اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرانسیسی شائقین کیلئے بُری خبر، میگا ایونٹ سے قبل اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر
فرانسیسی شائقین کیلئے بُری خبر، میگا ایونٹ سے قبل اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

فرانسیسی ٹیم کے اہم کھلاڑی میگا ایونٹ سےپہلے انجری کے سبب ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

جووینٹس کے مڈفیلڈر پال پوگبا آئندہ ماہ قطر میں شیڈول فیفا ورلڈکپ میں فرانس کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

آج صبح پوگبا کی ایجنٹ رافیلہ پیمینٹا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹورینو اور پٹسبرگ میں کل اور آج کے طبی جائزے کے بعد یہ بتانا انتہائی تکلیف دہ ہے کہ پال پوگبا کو ابھی بھی اپنی سرجری سے صحت یاب ہونے کے لیے وقت درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل کن 2 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا؟

واضح رہے کہ پال پوگبا جولائی میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور ابتدائی طور پر فیفا ورلڈ کپ کے لیے فٹ ہونے کے لیے فوری طور پر سرجری نہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

دفاعی چیمپئن فرانس کے 29 سالہ کھلاڑی پال پوگبا نے مانچسٹر یونائیٹڈ سے دوبارہ جووینٹس کو جوائن کرنے کے بعد سے اس سیزن میں سیری اے کا ایک بھی میچ نہیں کھیلا ۔

عالمی ایونٹ کا آغاز 21 نومبرسے ہوگا اور فرانس اپنا پہلا میچ 22 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

Related Posts