کراچی میں شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے لیے بری خبر سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے لیے بری خبر سامنے آگئی
کراچی میں شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے لیے بری خبر سامنے آگئی

کراچی:شہر قائد میں شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے لیے بری خبر سامنے آگئی، اب کراچی ٹریفک پولیس الکوحل بریتھ ٹیسٹر کی خریداری کرنے جا رہی ہے جس کے لیے اخبارات میں ٹینڈر دیا جا چکا ہے۔

پاکستان میں اگرچہ یہ آلہ نئی چیز ہوگی لیکن دنیا کے بیشتر ترقی یافتہ ملکوں میں پولیس ڈرائیونگ کرنے والوں یا کام کے دوران نشہ کرنے والے مشتبہ افراد کو ڈیجیٹل الکوحل ٹیسٹر کے ذریعے چیک کرتی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے انتظامی افسر ڈی ایس پی سعید آرائیں کے مطابق کراچی میں گاڑیوں کے بیشتر حادثات شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کی وجہ سے پیش آتے ہیں جس سے کافی جانی نقصان ہوتا ہے۔

سعید آرائیں نے بتایا کہ اس آلے کو پہلے مرحلے میں کراچی میں شراب پی کر گاڑی چلانے والوں پر استعمال کیا جائے گا جس کے لیے 90 الکوحل ٹیسٹر کٹس منگوانے کی تیاری کی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹینڈر ملنے کے بعد ٹریفک پولیس کو الکوحل ٹیسٹر مشین کا سمپل مل گیا ہے، ٹریفک پولیس کی پرچیز کمیٹی کی جانب سے یہ آلہ خریدنے کی منظوری ملنے کے بعد معیار پر پورا اترنے والی کمپنی کو آرڈر دے دیا جائے گا۔

سعید آرائیں کا کہنا تھا کہ نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والے افراد کا موقع پر ہی چالان کیا جاسکے گا جب کہ مشین کی فوری رپورٹ آنے پر ایسے افراد کی گرفتاری بھی ممکن ہوسکے گی۔

اس سے قبل شراب پینے والے افراد کو گرفتاری کے بعد طبی معائنے کے لیے سرکاری اسپتالوں میں لے جایا جاتا ہے جہاں میڈیکو لیگل آفیسر پرانے طریقہ کار کے مطابق ایسے افراد کے ٹیسٹ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بلدیہ کورنگی کا ڈپٹی ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

Related Posts