دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی، کپتان بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن خطرے میں پڑگئی۔
آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان کےکپتان بابراعظم 829 کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل دوسرے نمبر پر موجود ہیں جن کے پوائنٹس 818 سے بڑھ کر 823 ہو گئے ہیں اور وہ بابر اعظم سے صرف 5 پوائنٹس کی دوری پر ہیں۔
ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارگردگی، شاہد آفریدی نے بابراعظم کی کپتانی پر سوال اٹھادیا
جاری رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک 3 درجے بہتری کے بعد تیسرے، جنوبی افریقا کے ہینری کلاسن 4 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر جبکہ پاکستان کے امام الحق ون ڈے رینکنگ میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کےجوش ہیزل ووڈ پہلی پوزیشن اور پاکستان کے شاہین آفریدی 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی کی آل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔