بابر اعظم کا 2017 کے بعد بی پی ایل سے معاہدہ ہوگیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
بابر اعظم کا 2017 کے بعد بی پی ایل سے معاہدہ ہوگیا
بابر اعظم کا 2017 کے بعد بی پی ایل سے معاہدہ ہوگیا

لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)سے معاہدہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی کپتان نے رنگ پور رائیڈرز سے معاہدہ سائن کر لیا ہے، وہ 2017 کے بعد اب بی پی ایل کھیلیں گے۔

بابر اعظم نے آخری مرتبہ 2017 میں سلہٹ سکسرز کی جانب سے بی پی ایل کے میچز کھیلے تھے۔بابر اعظم کے علاوہ پاکستان کے احسان اللہ بھی رنگ پور رائیڈرز کا حصہ ہوں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے معاہدے کی سائننگ کا انکشاف ٹیم کے سوشل میڈیا منیجر نے ذاتی اکاؤنٹ پر کیا۔

مزید پڑھیں:پاک جنوبی افریقہ ویمن ون ڈے سیریز کل سے شروع ہوگی

دوسری جانب رنگ پور رائیڈرز کی نئی سائننگ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ بھی بابر کی جانب اشارہ کر رہی ہے۔فرنچائز نے ڈرافٹ سے قبل ہسارانگا، نکولس پورن اور برینڈن کنگ سے بھی معاہدہ کیا ہے۔

Related Posts