قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف کرکٹ سیریز سے آؤٹ، امام الحق بھی باہر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف کرکٹ سیریز سے آؤٹ، امام الحق بھی باہر

ولنگٹن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم فریکچر کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف کرکٹ سیریز سے آؤٹ ہو گئے ہیں جبکہ اوپنر امام الحق بھی زخمی ہو کر 4 روزہ مقابلے سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم نیٹ اتوار کی صبح کرکٹ سیشن میں پریکٹس کر رہے تھے کہ اِس دوران انگوٹھے میں فریکچر ہوگیا جس کے نتیجے میں انہیں سیریز سے آؤٹ ہونا پڑا۔

بابر اعظم کو دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر کا سامنا ہے۔ پی سی بی کے مطابق بابر اعظم کا انگوٹھا تھرو ڈاؤن سیشن کے دوران زخمی ہوا جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ایکسرے کے بعد فریکچر کی تصدیق ہوگئی۔ انہیں 12 روز تک بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین امام الحق بھی پریکٹس کے دوران بائیں انگوٹھے پر گیند لگنے کے نتیجے میں زخمی ہو کر 4 روزہ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ شاداب  خان کو بھی اپنی ٹانگ میں کھنچاؤ محسوس ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا،  مچل سینٹنر پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران کیویز کی قیادت سنبھالیں گے۔

 نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ذاتی مصروفیات کے باعث ٹیم کی سربراہی کے فرائض سرانجام نہیں دے سکیں گے۔ فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن زخمی ہونے کے باعث ٹی ٹوئنٹی سیریز سے آؤٹ ہو گئے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

Related Posts