کپتان کے 10 ہزار رنز، بابر اعظم نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

پی ایس ایل 9 میں پشاور زلمی کے کپتان نے 10 ہزار رنز کا پہاڑ عبور کر لیا، بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اور پی ایس ایل 9 میں پشاور زلمی کے موجودہ کپتان بابر اعظم نے 10 ہزار رنز کا پہاڑ سر کرکے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹی 20 کرکٹ کی 271 اننگز کے دوران یہ ریکارڈ قائم کیا جبکہ کرس گیل نے 285 اننگز کے دوران 10 ہزار رنز کا سنگِ میل عبور کیا تھا۔

آج کراچی کنگز کے خلاف لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے دوران کپتان بابر اعظم نے صرف 51 گیندوں پر 72 رنز کی اننگز کھیل کر یہ سنگِ میل عبور کیا۔

اپنی اننگز کے دوران بابر اعظم نے141.18 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ  7چوکے اور 1 چھکا بھی لگایا، جس کے بعد بابر اعظم دنیا میں سب سے کم اننگز میں 10ہزار رنز کرنے والے بیٹر بن گئے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل 9 کا شاندار آغاز کیا ہے جس کے دوران بابر اعظم سے مزید ریکارڈ ساز اننگز کی توقع بھی کی جارہی ہے۔

ٹی 20 کے علاوہ بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں بھی متعدد ریکارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔ بابر اعظم اور کرس گیل کے علاوہ دیگر کھلاڑی بھی 10 ہزار رنز کا ہدف عبور کرچکے ہیں۔

جوز بٹلر نے 10 ہزار رنز کا ہدف 350 اننگز میں عبور کیا، آرون فنچ نے 327، ڈیوڈ وارنر نے 303، بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے 299 جبکہ کرس گیل نے 285 اننگز میں عبور کیا تھا۔ 

Related Posts