آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم دوسری پوزیشن پر براجمان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم دوسری پوزیشن پر براجمان
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم دوسری پوزیشن پر براجمان

لاہور: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

آسٹریلیا اوربھارت کے مابین سیریزختم ہونے کے بعد جاری کی جانے والی تازہ درجہ بندی میں ڈیوڈ ملان اور بابراعظم بدستور پہلی اور دوسری پوزیشن پر قائم ہیں۔

لوکیش راہول ایک درجہ ترقی کے ساتھ ایرون فنچ کو پیچھے دھکیلتے ہوئے تیسرے نمبر پرآگئے ہیں، راسی وین ڈر ڈیوسن پانچویں، کولن منروچھٹی، گلین میکسویل ساتویں پوزیشن پربرقرارہیں۔

ویرات کوہلی ایک درجہ ترقی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آ گئے، حضرت اللہ نویں اورایون مورگن دسویں پوزیشن پر ہیں۔بولرزمیں پاکستان کے عمادوسیم ایک درجہ ترقی کے ساتھ آٹھویں نمبرپرآگئے ہیں۔

راشد خان پہلی، مجیب الرحمن دوسری پوزیشن پر ہیں، عادل راشد ایک اورایڈم زمپا دودرجے ترقی کے ساتھ بالترتیب تیسرے اورچوتھے نمبرپر ہیں۔تمام کھلاڑی اور بولرز اپنی رینکنگ مزید بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔

Related Posts