بابر اعظم کا ون ڈے میچز میں سرفراز کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کا عندیہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم کا ون میچز میں سرفراز کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کا عندیہ
بابر اعظم کا ون میچز میں سرفراز کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کا عندیہ

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈے انٹر نیشنل میچز کے دوران سابق کپتان سرفراز احمد کے تجربے سے فائدہ اُٹھانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ سے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں سرفراز احمد کو شامل کیا تھا، دانش عزیز اور آصف علی کے ابتدائی2 میچز میں اچھا پرفارم نہ کرنے کی وجہ سے سرفراز کو بطور وکٹ کیپر میدان میں اتارا گیا، اس میچ میں سرفراز احمد نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

سرفراز احمد نے 15 ماہ بعد پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا،تاہم وہ کریز پر زیادہ دیر نہیں ٹہر پائے اور صرف 13رنز جوڑ پائے، البتہ وکٹ کیپنگ میں ان کی کارکردگی اچھی رہی اور تین اچھے کیچز لیے۔

سرفراز احمد وکٹوں کے پیچھے سے مسلسل کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ مشورے بھی دیتے ہیں، ٹیم مینجمنٹ انھیں ایک روزہ الیون میں برقرار رکھنے کی خواہاں ہے۔تاہم جیت کا تسلسل برقرار رہے۔

بابر اعظم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارا مڈل آرڈر جدوجہد کررہا ہے لیکن یہ اتنا بھی بْرا نہیں جتنا لوگ سمجھتے ہیں، خلاکو پْر کرنے کیلیے ہمیں ایک خاص پلیئر کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم سابق کپتان سرفراز احمد کو الیون میں لائے، ہم چاہتے تھے کہ بینچ پر دستیاب تجربے کو استعمال کریں،اسی لیے ہم نے سرفراز احمد کو میدان میں اتارا، وہ ہمارے ساتھ ہیں اور ہمیں ان کی صلاحیتوں پر اعتبار ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ میں ہم سرفراز احمد سے بطور وکٹ کیپر بیٹسمین جس قدر ممکن ہوسکا فائدہ اٹھائیں گے، ہمیں نمبر5 پر ایسے بیٹسمین کی ضرورت ہے جوگیم کو آگے لے جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ سرفراز ایسا کرسکتے ہیں، مڈل آرڈر پہلے جدوجہد کررہا تھا مگر فیصلہ کن میچ میں ملنے والی شاندار کامیابی میں سب نے حصہ ڈالااور ٹیم کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔

Related Posts