بابر اعظم ون ڈے میچز میں تیز ترین 15 سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Babar Azam becomes fastest batter to score 15 ODI centuries

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 15 سنچریاں بنانے والے دنیا کے تیز ترین بلے باز کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پاکستانی بلے باز نے 83 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے لیجنڈ ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 86 اننگز میں 15 سنچریاں اسکور کیں جبکہ کوئی اور بلے باز 100 سے کم اننگز میں 15 سنچریاں نہیں بنا سکا۔

ویرات کوہلی اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں ،انہوں نے 106 اننگز کھیل کر 15 ون ڈے سنچریاں مکمل کیں۔ بابراعظم نے اپنے ون ڈے کیریئر میں ہر 5اعشاریہ 5 اننگز میں سنچری بنائی جو کہ ایک شاندار ریکارڈ ہے۔

بابر اعظم نے اپنی 15ویں سنچری آسٹریلیا کے خلاف بنائی ۔83 گیندوں پر 114 رنز ک اننگ میں 11 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا۔ ان کی سنچری کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں تاریخی فتح حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

مزید پڑھیں:جیت کیلئے جذبہ ہی نہیں ہمت بھی ضروری ہے!

ون ڈے میں سب سے تیز 15 سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی مکمل فہرست یہ ہے:

بابر اعظم – 83

ہاشم آملہ – 86

ویرات کوہلی – 106

ڈیوڈ وارنر 108

شیکھر دھون – 108

اس کے علاوہ بابر اعظم اب بطور کپتان چار سنچریاں بنا چکے ہیں۔ اس سے قبل تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں بابر 4000 ون ڈے رنز مکمل کرنے والے تیز ترین ایشین بلے باز بھی بن چکے ہیں۔ وہ ہاشم آملہ کے ون ڈے میں تیز ترین 4000 رنز بنانے کے ریکارڈ کو برابر کرنے میں صرف ایک اننگز سے پیچھے تھے۔

Related Posts