ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی، کوہلی اور بابراعظم کی غیر رسمی ملاقات کی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی، کوہلی اور بابراعظم کی غیر رسمی ملاقات کی ویڈیو وائرل
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی، کوہلی اور بابراعظم کی غیر رسمی ملاقات کی ویڈیو وائرل

دبئی:ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 کیلئے پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی اسٹار بیٹر بابر اعظم اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان، بھارت اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں نے بدھ کو دبئی میں پہلا پریکٹس سیشن کیا۔

دبئی میں آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان اورافغانستان کی کرکٹ ٹیموں نے ایک ہی میدان پر مگر الگ الگ نیٹس پر ٹریننگ کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم جب اپنی ٹریننگ ختم کرچکی تو فلڈ لائٹس میں بھارتی ٹیم ٹریننگ کیلئے میدان میں پہنچی۔دبئی میں پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی بھی غیر رسمی ملاقات ہوئی۔

مزید پڑھیں:ہانگ کانگ نے ایشیا کپ 2022 کیلئے کوالیفائی کرلیا

دونوں سپر اسٹارز نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملائے، حال احوال پوچھا اور کچھ دیر تک گفتگو کی۔ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور پاکستانی اسٹار بیٹر بابر اعظم کی اس ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے دیکھنے والوں نے خوب پسند کیا۔

Related Posts