لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ٹی 20 ورلڈ کپ پاکستان ہی جیتے گا جبکہ ٹیم میں آنے والے کھلاڑی کارکردگی کی بنیاد پر آگے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ورچؤل پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے جواں سال کپتان نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر وطن واپس لوٹیں گے۔ ٹیم میں آنے والے کھلاڑی کارکردگی دکھا کر آگے آتے ہیں۔
بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ہم نے ہمیشہ کرکٹ کے مفادات کو ترجیح دی، دوسرے ایسا نہیں کرتے، بابر اعظم
رمیز راجہ قومی ٹیم کے کپتان کے طور پر مجھے سپورٹ کر رہے ہیں۔بابر اعظم
گفتگو کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی کا بہت فائدہ ہوتا ہے۔ نئے کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر آگے جائیں گے۔ کھلاڑیوں میں اعتماد کی موجودگی ضروری ہے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ اننگز آخر تک کھیلوں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک نہ صرف تجربہ کار ہیں بلکہ میچ جیت کر دکھانے والے کھلاڑی ہیں۔ میری کوشش ہے کہ میں اور رضوان اوپننگ کریں۔ ورلڈ کپ کے دوران کھیل کے میدانوں اور کنڈیشنز کو بھی دیکھیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مستحق اور پسماندہ بچوں کے لیے وظیفہ پروگرام شروع کردیا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے مایہ ناز کپتان بابر اعظم نے 3 روز قبل اپنے والد محمد اعظم کے ساتھ ایک نجی تعلیمی ادارے کے زیر اہتمام او لیول آن لائن تعلیم کے حوالے سے ایک ایکسپو میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں: بابر اعظم نے مستحق طلباء کے لیے وظیفہ پروگرام شروع کردیا