جارح مزاج بلے باز اعظم خان نے ٹی ٹوئنٹی میں پہلی سنچری بنالی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
جارح مزاج بلے باز اعظم خان نے ٹی ٹوئنٹی میں پہلی سنچری بنالی
جارح مزاج بلے باز اعظم خان نے ٹی ٹوئنٹی میں پہلی سنچری بنالی

میرپور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے صاحبزادے اور جارحانہ بلے باز اعظم خان نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری بنادی۔

پاکستانی بلے باز اعظم خان نے کھلنا ٹائیگرز کی جانب سے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے میرپور میں ہونے والے میچ میں کھیلتے ہوئے 109 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی۔

انہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نے 58 گیندوں پر 109 رنز بنائے جس میں 9 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ یہ اعظم خان کے کیریئر کی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری ہے۔

مزید پڑھیں:پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 256رنز کا ہدف دیدیا

واضح رہے کہ ان دنوں بنگلادیش پریمیئر لیگ جاری ہے جس میں متعدد پاکستانی کرکٹرز اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، اعظم خان سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان کے صاحبزادے ہیں۔

Related Posts