کراچی میں نفرت کی سیاست دوبارہ ہونے نہیں دینگے، علامہ راشد سومرو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژنز کے تمام اضلاع کے بلدیاتی انتخابات میں عوام جمعیت علمائے اسلام کے امیدواروں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے، منتخب ہونے کے بعد ہمارے نمائندے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یوآئی ضلع کیماڑی کی دعوت پر بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں رئیس گوٹھ میں جلسہ عام ، پٹھان کالونی میں ورکرز کنونشن اور ریکسر لائن میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد میں نان، روٹی کی قیمتوں میں اضافہ

اس موقع پر جے یوآئی کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری ، مولانا عبدالکریم عابد ، قاری محمد عثمان ، مولانا محمد غیاث، علامہ سمیع الحق سواتی ، مولانا سید حماد اللہ شاہ ، سید اکبرشاہ ہاشمی ، قاضی امین الحق آزاد ، ڈاکٹر زاہد شاہ ہاشمی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

علامہ راشد محمود سومرو ودیگر نے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی عدم توجہی کے باعث شہر قائد مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے ، ماضی میں شہر سے مینڈیٹ لینے والی جماعتوں نے شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے، شہرقائد سے جو ریکارڈ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے اگر حکمران اس کا چند فیصد بھی شہر پر لگا دیتے تو آج کراچی کے شہری اتنے احساس محرومی کا شکار نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو کسی صورت منشیات فروشوں ، غیر قانونی ہتھیاروں کے کاروبار اور زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے والے مافیا کے رحم کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔

کراچی شہر میں تعصب اور نفرت کی سیاست دفن کی جاچکی ہے جے یوآئی نفرتوں کی سیاست کو دوبارہ پنپے نہیں دے گی شہر قائد تمام پاکستان کے قومیتوں کی محبتوں کا مرکز اور امین ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جےیوآئی نے شہر کے مسائل سے آگاہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں اور وہ عوام کے مسائل کے حل میں انکے حقیقی نمائندے ثابت ہوں گے ، انہوں نے واضح کیا کہ پولنگ کے اندر اور باہر جے یوآئی ذمہ داران اپنے مینڈیٹ کا تحفظ پوری قوت سے کریں گے ۔

Related Posts