جمعیت علمائے اسلام (ف) کا حکومت مخالف ’آزادی مارچ‘ رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد کے ہمراہ لاہور سے بذریعہ گوجرانوالہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔
مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں کراچی سے شروع ہونے والا جے یو آئی (ف) کا آزادی مارچ گزشتہ شب لاہور پہنچا تھا جہاں ٹھوکر نیاز بیگ پر مارچ کے شرکا کا استقبال کیا گیا اور آتش بازی بھی کی گئی تھی۔
مارچ کے شرکاء نے رات مینار پاکستان کے سبزہ زار میں گزاری جب کہ مولانا فضل الرحمان نے وحدت روڈ پر قیام کیا، اس موقع پر لاہور کے یتیم خانہ چوک پر جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے شرکا سے مختصر خطاب بھی کیا تھا۔
مینار پاکستان پر خطاب میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ حکمرانوں کے خلاف ہے، قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر حکومت کو گھر بھجوائیں گے۔
مزید پڑھیں: آزادی مارچ، وزیراعظم عمران خان کااپوزیشن سےرابطوں پراظہاراطمینان