کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے عید الاضحی مناتے ہوئے اپنے اہل خانہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر دانش تیمور اور بچوں ریان تیمور اور حورین تیمور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دل کی ایموجی کے ساتھ عید مبارک لکھا ہے۔
اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر کے ساتھ بھی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سب کو عید مبارک اورخاص طورپر نئے شادی شدہ جوڑوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔انہوں نے نئے شادی شدہ جوڑوں کو ہمیشہ ایک دوسرے سے پیار کرنے اور احترام کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
مزید پڑھیں:احمد شہزاد آؤٹ، ریشم نے احسن خان کو اپنا بہترین دوست قرار دیدیا
عائزہ خان کی جانب سے تصاویر شیئر کرنے کے فوری بعد ہی شائقین نے محبت کے جذبات کے ساتھ تبصرے شروع کردیئے اور مداحوں کی طرف سے عائزہ خان کو بھی عید کی مبارکباد دی گئی۔
View this post on Instagram
Eid mubarak everyone, specially to all the newly wed couples ❤️ Love and respect each other always:)
A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on