پاکستانی ڈرامہ میرے پاس تم ہو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 75 لاکھ فالوورز کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائزہ خان ڈرامہ انڈسٹری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک ہیں۔ عائزہ خان نے گزشتہ روز 75 لاکھ فالوورز کا سنگِ میل عبور کرنے میں مدد پر سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ انسان کی زندگی میں آسانیاں تو ضرور لاتے ہیں لیکن ہم مثبت چیزوں کو بد قسمتی سے منفی انداز میں بدلنے میں ماہر ہوچکے ہیں۔
اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ انٹرنیٹ اور موبائلز کے بے دریغ استعمال کے باعث مصروفیات بڑھ چکی ہیں، معاشرتی تعلقات اور رشتے کمزور ہو رہے ہیں جبکہ دیگر قومیں انٹرنیٹ کی مدد سے دنیا تسخیر کرنے میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں: انٹرنیٹ کا بے دریغ استعمال رشتوں کو کمزور کررہا ہے، عائزہ خان