پی آئی اے طیارے میں سوار ہونے کی خبروں کوعائزہ خان نے مسترد کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے طیارے میں سوار ہونے کی خبروں کوعائزہ خان نے مسترد کر دیا
پی آئی اے طیارے میں سوار ہونے کی خبروں کوعائزہ خان نے مسترد کر دیا

کراچی:پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان افواہوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا جا رہا تھا کہ پی آئی اے طیارے حادثے میں سوار تھیں۔انہوں نے کہا اللہ پاک ایسے لوگوں کو ہدایت دے۔

انسٹا گرام پر عائزہ خان نے کہا کہ میں اور میرے شوہر دانش تیمور اپنے گھر پر ہیں اور اللہ کے فضل و کرم سے محفوظ ہیں، پی آئی اے طیارے میں ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے اسے جعلی خبر قرار دیدیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ براہ کرم جعلی خبریں نہ پھیلائیں، اللہ پاک ہدایت دے ایسے لوگوں کو جو ہر بات کو مذاق بنا دیتے ہیں۔انہوں نے ایسے لوگوں پر سخت تنقید کی جو جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نامور اداکارہ عائزہ خان نے مشہور ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں جاندار اداکاری کرکے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا ہے، اس ڈرامے میں ان کو کردار کو بہت سراہا گیا۔

Related Posts