عائشہ عمر اور سونم کپور کے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عائشہ عمر اور سونم کپور کے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
عائشہ عمر اور سونم کپور کے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر اور بالی ووڈ ہیروئن سونم کپور کے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ عمر کی سالگرہ ہر سال 12 اکتوبر کو منائی جاتی ہے جس کے اگلے روز انہوں نے اپنے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جبکہ سونم کپور کو بیٹھے بٹھائے اپنا بچپن یاد آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

نصرت فتح علی سفر نہیں کرسکتے تھے، آنند بخشی دیکھ کر رو پڑے۔اجے دیوگن

میرے والد انیل کپور حقیقی زندگی میں بھی کسی ہیرو سے کم نہیں، سونم کپور

عائشہ عمر نے جنونی قاتل پر فلم میں اپنے کردار کی پہلی تصویر جاری کردی

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ سونم کپور نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرا بچپن بہت خوبصورت تھا۔ سونم کپور کی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonam K Ahuja (@sonamkapoor)

ساتھی فنکاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے سونم کپور کے بچپن کی تصویر کو بے حد سراہا جسے 1 لاکھ 32 ہزار سے زائد انسٹاگرام یوزرز نے پسندیدگی کی سند عطا کردی جبکہ عائشہ عمر کے بچپن کی تصویر کو بھی بے حد پسند کیا گیا۔

آج سے 2 روز قبل پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں۔ اپنی سالگرہ کے حوالے سے گزشتہ روز شیئر کی گئی تصویر میں نہ صرف عائشہ عمر نے بچپن کی یادیں بلکہ ذاتی زندگی کا احوال بھی شیئر کیا۔

انسٹا گرام پیغام میں اپنے بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ میری چھوٹی سی عائشو کو سالگرہ مبارک ہو۔ یہ تصویر میری تیسری سالگرہ کے موقعے پر لی گئی تھی۔ 3 سالہ عائشہ عمر کو زندگی کے متعلق کچھ پتہ نہیں تھا۔

پیغام میں عائشہ عمر نے کہا کہ چھوٹی سی عائشہ کو زندگی کے خوف، خوشی، جیت، ناکامی، محبت، دل شکنی، ترقی اور حیرت انگیز سفر کے متعلق علم نہیں تھا کہ آگے کیا ہونے والا ہے یا کون سے لوگ ملنے اوربچھڑنے والے ہیں۔

اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ سب سے بڑا اور ناقابلِ تصور حد تک تشویشناک سانحہ رونما ہوچکا ہے۔ میں نے ایک سال قبل اپنے والد کو کھو دیا۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ اس کا کیا مطلب ہے۔ بچپن میں مجھے والد کے رشتے کی حقیقت معلوم نہیں تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

عائشہ عمر نے کہا کہ یہ تصویر مجھے اپنے اندر کے بچے کی یاد دلاتی ہے۔ آج میں اس بچی سے کہنا چاہتی ہوں کہ تم ہر وقت دوسروں کو خوش نہیں رکھ سکتیں، نہ ہی تمہیں ایسا کرنا چاہئے۔ تم ہر وقت اپنے آپ کو تقسیم نہیں کرسکتیں۔

انہوں نے کہا کہ سالگرہ کے موقعے پر میں اپنے آپ کو سمجھانا چاہتی ہوں کہ دوسروں کوخوش کرنے کی بجائے مجھے اپنے آپ کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔ میں اس بچی سے کہنا چاہتی ہوں کہ تم اپنے آپ سے پیار کرو اور اس کا جشن مناؤ۔ 

 

Related Posts