سفر کے دوران ضرورت کی ہر چیز ساتھ رکھنے کی عادی ہوں۔عائشہ عمر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سفر کے دوران ضرورت کی ہر چیز ساتھ رکھنے کی عادی ہوں۔عائشہ عمر
سفر کے دوران ضرورت کی ہر چیز ساتھ رکھنے کی عادی ہوں۔عائشہ عمر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ میں سفر کے دوران ضرورت کی ہر چیز ساتھ رکھنے کی عادی ہوں، مجھے ہر چیز ایک مخصوص انداز میں اچھی لگتی ہے، دوسرے لوگ اپنے معاملات پر اپنی مرضی چلائیں تو اس پر اعتراض نہیں۔

تفصیلات کے مطابق احسن خان کے شو ٹائم آؤٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ میں ہر وقت لوگوں کو کیوں اچھی لگتی ہوں، جب میں چھوٹی سی تھی۔ میرے دوست جانتے ہیں کہ مجھے اردگرد کا ہوش نہیں ہوتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

کیٹی پیری کی ‘ڈارک ہارس’ کی خلاف ورزی کے مقدمے میں بڑی جیت

گفتگو کے دوران اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ میری امی کہتی ہیں کہ بچپن میں مجھے ہر چیز کا خیال رہتا تھا۔ ہر جگہ میں ایک بیگ لے کر پہنچ جایا کرتی تھی۔ آج کل بھی میں ایک بڑا سا بیگ ساتھ لے کر چلتی ہوں جس میں ضرورت کی ہر چیز ہوتی ہے۔

معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ میں اتنی تیاری کے ساتھ سفر کرتی ہوں کہ کسی بھی صورتحال میں کوئی بھی ضروری چیز مجھے دستیاب ہو جس میں کھانا، پانی، وٹامنز، سوئی دھاگے سمیت ضرورت کی ہر چیز شامل ہے۔

میزبان احسن خان نے کہا کہ ہم جنگل میں تھے اور ایک خاتون کے پاس چولہا بھی نکل آیا، توا بھی نکل آیا، اس پر روٹی بھی پک رہی تھی۔ عائشہ عمر نے ہنس کر کہا کہ میں نے ایک سوٹ کیس بنایا تھا جس میں برتن، چولہا اور کچن کی ہر چیز شامل تھی۔ 

Related Posts