عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی چیئرمین کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی چیئرمین کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دے دی
عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی چیئرمین کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دے دی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دے دی۔

پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے تھانہ سیکرٹریٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مقدمے کے اندارج کیلئے درخواست دی ہے۔

پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی جانب سے دی گئی درخواست میں پاک فوج کیخلاف بیان بازی پر غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 27 جون کو عائشہ گلالئی نے عمران خان کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی خط لکھا تھا۔ پولیس نے درخواست پر ابتدائی رپورٹ درج کر کے ٹیگ لگا دیا ہے۔

سابق رکن قومی اسمبلی نے اپنے خط میں لکھا کہ عمران خان آرمی سمیت ملکی اداروں پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، عمران خان پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹ کر خانہ جنگی چاہتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’سابق وزیر اعظم بار بار نیوٹرل کا لفظ استعمال کر کے اداروں کو دھمکا رہے ہیں،سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف از خود نوٹس لے کر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔‘

مزید پڑھیں:کسی رنگ کا لوٹا اس جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتا، عمران خان

یاد رہے کہ اگست 2017 میں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین عمران خان پر سنگین الزامات لگائے تھے۔

Related Posts