عمران خان دو بار الیکشن ہارنے کا بدلہ لے رہے ہیں، ایاز صادق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ayaz Sadiq has criticized Imran Khan

لاہور :مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دو بار الیکشن ہارنے پرذاتیات پر اترآئے ہیں ،میرے ساتھ ذاتی عناد کی وجہ سے حکومت کی جانب سے لاہور میں مودی اور بھارتی پرچم کی تصاویر لگائی گئیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ سے منتخب ہوتا آیا ہوں اگر آپ کو بار بار غدار کہا جائے گا تو آپ کیا کریں گے، کبھی آپ کو غدار ،کبھی مودی کا یار کہتے ہیں کیا اس سے آپ کا دل نہیں دکھے گا ۔

مزید پڑھیں: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فردوس عاشق اعوان کی تقرری کے مخالف نکلے

ان کا کہنا ہے کہ میں نے حکومت کی جو بات کی وہ ٹھیک کی۔ انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری کی بات آگے لیکر چلوں تو وہ ملکی مفاد میں نہیں ،وہ بات کریں جس میں ملک کا مفاد ہے ،وہ نہ کریں جس سے کوئی اوربات ہوجائے۔

Related Posts