کینیڈین گلوکارہ ایورل لیوگنی نے امریکی ریپر ٹائگا کے ساتھ تعلق میں ہونے کی تصدیق کردی۔
حال ہی میں دونوں نے پیرس فیشن شو میں شرکت کی، جس میں دونوں ایک دوسرے کے بہت زیادہ قریب نظر آئے اور ایک مقام پر انہوں نے ایک دوسرے کو بوسہ بھی دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نے ایک سال قبل منگنی تھی لیکن وجوہات کی بنا پر یہ منگنی ٹوٹ گئی تھی، تاہم اب پھر سے دونوں نے منگنی کرلی ہے۔
اجے دیوگن اور تبو کی ایکشن تھرلر فلم ’بھولا‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا
واضح رہے کہ انہوں نے اب تک ایک دوسرے کے ساتھ اپنی کوئی بھی تصویر شیئر نہیں کی ہے مگر وہاں پر موجود لوگوں کا یہی کہنا ہے کہ دونوں فیشن شو کے دوران ایک دوسرے کے بہت زیادہ قریب تھے۔