پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 2023 کے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پشاورزلمی کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں جبکہ لاہور قلندرز کی قیادر شاہین شاہ آفریدی کررہے ہیں۔

ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے شاویز کو شامل کیا ہے، کوشش کریں گے کہ پشاورزلمی کو 150 رنزتک محدود کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں، بابر اعظم

پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت لاہور قلندرز پہلے اور پشاور زلمی چوتھے نمبر پر ہے، لاہور قلندرز 7 میچ کھیل کر 6 میں فاتح ہوئے جبکہ پشاور زلمی نے 6 میچز کھیل کر 3 جیتے ہیں۔

Related Posts